27 جون 2012 - 19:30

پیو انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق پاکستانی عوام کی اکثریت امریکہ کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتی ہے اور امریکی حکام سے شدیدنفرت کرتی ہے۔

ابنا: پاکستان قوم کے ہرچار افراد میں سے تین افراد امریکہ کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں اور اس سے نفرت کرتے ہیں۔ اس سروے سے ظاہر ہوتا ہےکہ گذشتہ برس کی نسبت پاکستان میں امریکہ کے خلاف نفرت کے جذبات میں شدید اضافہ ہوا ہے اور یہ سطح چوہتر فیصد کو عبور کر چکی ہے۔ اس سروے سےپتہ چلتا ہےکہ پاکستانی قوم امریکی صدر اوباما سے شدید نفرت کرتی ہے ۔ اس سروے کے مطابق پاکستانی عوام یہ کہتے ہیں کہ اوباما بھی سابق صدر بش کی طرح ہی سے ایک قابل نفرت اور بری شخصیت کے مالک ہیں۔ یاد رہے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملوں کو پاکستانی عوام اپنے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ امریکہ سے پاکستانی عوام کی نفرت کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ امریکہ ایک طرف تو طالبان کی حمایت کرتا ہے اور دوسری طرف ان پر ڈرون حملے بھی کرتا ہے۔ ......./169